وہ نہیں ہے تو کیا جیا جائے
Kailash Guru Swami (b. 1948)وہ نہیں ہے تو کیا جیا جائے
زندگی تیرا کیا کیا جائے
کون سنتا ہے آپ کی ناصح
ہونٹ اچھا ہے سی لیا جائے
اس سے پہلے کوئی دعا مانگیں
چاک دامن کو سی لیا جائے
تشنگی کیا بجھائے گی یہ مے
اشک غم کو ہی پی لیا جائے