خلا کے اس روشن آنگن میں
Paigham Aafaqi (1956–2016)خلا کے اس روشن آنگن میں
پاگل دھرتی ناچ رہی ہے
خون ملی مٹی کی راہیں
چلتے راہی بوجھل پاؤں
سرخ فضائیں جلتے بادل شام کی آمد
پیلی دھوپ
آج کا سورج
اپنی ہی کرنوں کے دھویں میں
اپنا چہرہ گھول رہا ہے
خلا کے اس روشن آنگن میں
پاگل دھرتی ناچ رہی ہے
خون ملی مٹی کی راہیں
چلتے راہی بوجھل پاؤں
سرخ فضائیں جلتے بادل شام کی آمد
پیلی دھوپ
آج کا سورج
اپنی ہی کرنوں کے دھویں میں
اپنا چہرہ گھول رہا ہے