رفتہ رفتہ ہمیں اس طرح زندگی میں سجایا گیا

Paigham Aafaqi (1956–2016)

رفتہ رفتہ ہمیں اس طرح زندگی میں سجایا گیا

ہم چمکنے لگے جگمگانے لگے

جوق در جوق

بے آنکھ بے کان بے چہرہ انساں

کہاں کون ہے کون جانے

مگر ہم سبھی ہاتھ میں ہاتھ ڈالے

کسی اجنبی دھن کے

رقاص ہیں