میں انقلاب کی نہیں انقلاب سے واپسی کی بات کر رہا ہوں
Paigham Aafaqi (1956–2016)میں انقلاب کی نہیں انقلاب سے واپسی کی بات کر رہا ہوں
میں ان کے اٹھے ہوئے ہاتھوں
اور دھنسے ہوئے پیٹوں کی طرف اشارہ نہیں کرتا
میرے نزدیک ان کے میلے دانت
اور بڑھے ہوئے ناخن
زیادہ اہم بنتے جا رہے ہیں