الفاظ کے جادو سے

Paigham Aafaqi (1956–2016)

الفاظ کے جادو سے

سحر کاروں نے ہر وقت

پتھر کو کبھی شیشہ

کبھی آگ کو شبنم

نفرت کو محبت کبھی انسان کو حیوان۔۔۔۔۔ حیوان بنایا

جس راہ پہ چلتے رہے گمراہ مسافر

ان راہوں کو ہر موڑ پہ، بے موڑ پہ

اس طرح گھمایا

کہ جیسے خلاؤں میں سبھی گھوم رہے ہوں

گردش نے انہیں اور بھی

اب چیخ رہی ہے

الفاظ پہ دیوانے بھروسہ نہیں کرتے