فلک کی نیلی چادر کا کونا
Omainuz Zahra Sayyad (b. 2000)فلک کی نیلی چادر کا کونا
کھینچ کر ساتویں جانب
سمیٹ دیا جائے
تو دیکھنا ممکن ہے
لا مکان میں رنگوں کے میلے
روحوں کا ملاپ
کائناتی تخلیق کا راز
آلات موسیقی بے کار ہیں
بادلوں کی آنکھوں سے ٹپکتے قطروں کے آوازے
اور پہاڑوں کے وسط سے نکلتے
مدھر جھرنے کی دھن سے
آواز میں تال ملانا مشکل نہیں
آنکھوں کی تھکن نیلی ہو رہی تھی
کہ ساتواں پردہ اٹھا
فلک اطلس پہ تخت نشین
سبز مخملی چادر میں لپٹی ہوئی عزت
جس کے آگے محبت سجدہ ریز تھی
پردوں کی سات پرتیں لازم تھیں