الہام کی سرسبز روشنی

Omainuz Zahra Sayyad (b. 2000)

الہام کی سرسبز روشنی

وجود کو

گھیرے میں لیے

مضطرب ہے

ہستی کی خلفشاروں پہ

سات رنگ ناچتے ہوئے بے خبر ہیں

سرد ہوا کا نیلا جھونکا

میں نے بانہوں میں بھر کر تیری جانب اچھال دیا

شام تیرے حجابوں میں

ڈھل رہی تھی

اور

تیری آواز کی صورت

آٹھواں رنگ

مجھ سے ہم کلام تھا