نہ جانے کیوں

Naeem Zarrar Ahmad (b. 1965)

نہ جانے کیوں

مجھے اکثر گمان ہوتا ہے

مہ تمام فقط دیکھتا نہیں ہے ہمیں

وہ جبر و قید مسلسل پہ اک مشقت کی

ہزاروں سال سے اس بے کراں مسافت کی

بساط وقت کی

اک داستاں سناتا ہے

سمجھ سکیں تو

بہت کچھ ہمیں بتاتا ہے