تم مری آواز دبا نہیں سکتے
Nadiya ambar lodhiتم مری آواز دبا نہیں سکتے
مرے لکھے ہوئے الفاظ مٹا نہیں سکتے
نہیں رکھ سکتے مجھے پابند سلاسل
تم مری آواز دبا نہیں سکو گے
ناخن شوق سے روزانہ کریدونگی
میں ایک نئی دیوار
تاکتا پرواز سے مسخر کروں گی
نئے جہان
پر کاٹ کر مرے
پنجرے میں مقید نہیں کر سکتے تم
خواب نوچ کر مری آنکھیں تسخیر نہیں کر سکتے تم
عورت ہوں میں
صاحب عقل و فہم ہوں
بہتا ہوا پانی ہوں
ہر صدی کی میں ہی کہانی ہوں