جو فقط ناف پیالے کے تصور میں ہوں گم

Nadeem Najid

جو فقط ناف پیالے کے تصور میں ہوں گم

کس طرح ناف سے جڑنے کا تقدس جانیں

کس طرح چاک کو اور چاک کی وحدت جانیں

نو جہانوں کی اگر خاک اڑائیں تو کہیں

خاک ہونا کسے کہتے ہیں

سمجھ میں آئے

اور پھر آگ میں اور آب میں گوندھی ہوئی خاک

کتنی مقدار میں بیدار ہوا چاہتی ہے

دل کی دھک دھک کے لیے دل میں خدا چاہتی ہے

ناف میں کھو کے نہیں

جڑنے سے کھل پاتا ہے

ناف در ناف یہ جڑنے کا تقدس جاناں

ناف در ناف یہ جڑنے کا تقدس جاناں