جس ایک چاکلیٹ کا وعدہ ہے میرے ساتھ
Nadeem Najidجس ایک چاکلیٹ کا وعدہ ہے میرے ساتھ
سچ جانیے تو اس کی تمنا میں یہ زباں
اب ذائقوں سے دور ہوئے جا رہی ہے یوں
جیسے کہ جاگتی ہوئی آنکھوں سے خواب عشق
جیسے کہ سردیوں کے گھنے بادلوں سے دھوپ
دوشیزگیٔ حسن سے جیسے کہ رنگ و روپ
اس چاکلیٹ بن مرا جینا محال ہے
لیکن تمہیں خبر ہی نہیں ہے کمال ہے
لیکن تمہیں خبر ہی نہیں ہے کمال ہے