یہ کائنات کے تلووں کو چاٹتا ہوا دن
Nadeem Najidیہ کائنات کے تلووں کو چاٹتا ہوا دن
طلوع صبح سے لے کر دیار عصر تلک
بنے ہے ایک تسلسل سے روشنائی کے تار
کہ جن سے باندھا گیا ہے
فلک پہ تاروں کو
دیوں کو اور دیوں سے سجے دیاروں کو
یہ کائنات کے تلووں کو چاٹتا ہوا دن
مجاوران در عشق کے قریں رہ کر
جناب عشق کے
حجرے میں شب گزارتا ہے
چراغ عشق کی لو میں سے
دن ابھارتا ہے
چراغ عشق کی لو میں سے
دن ابھارتا ہے