آپ کی ناف سے جڑ پاؤں
Nadeem Najidآپ کی ناف سے جڑ پاؤں
تو خود کو بھی دکھوں
آپ کی زلف جو لہرائے
تو سانس آئے مجھے
خال و خد آپ کے اوڑھوں تو جنم لے پاؤں
آپ کے عکس کی لو سے ہے چراغوں کا وجود
آپ کے پائنچے چھو کر یہ زمیں رقص میں ہے
چاپ جب آپ کی سنتے ہیں
تو گل کھلتے ہیں
آپ پلکوں کو اٹھاتی ہیں
تو دل ملتے ہیں
آپ پلکوں کو اٹھاتی ہیں
تو دل ملتے ہیں