ریحان عشق کے پہلو میں کچھ لویں رکھ کر
Nadeem Najidریحان عشق کے پہلو میں کچھ لویں رکھ کر
تم عین عشق کی تمثال میں مجھے ڈھالو
پھر اس کے بعد رحل میں رکھو دعائیں دو
کہ میں بھی مصرع سرسبز سے لپٹ جاؤں
کئی زمانوں سے بکھرا ہوا سمٹ جاؤں
سمٹ جو پاؤں تو بس اس قدر گزارش ہے
وجودیت کے اس اعلیٰ مقام پر رکھ دو
سجود اٹھاؤ اٹھا کر قیام پر رکھ دو
دیار عشق کی درگاہ پر فقط مجھ کو
تمام عمر درود و سلام پر رکھ دو
تمام عمر درود و سلام پر رکھ دو