تازہ خبر ملی ہے
Kaifi Sanbhaliتازہ خبر ملی ہے
ہتھنی دلہن بنی ہے
سو گز کا ہے غرارہ
دس گز کا ہے دوپٹا
کرتا ہے تنبو جیسا
آئے کہاں سے جوتا
ہے ڈھول جیسی نتھنی
پہنے ہے جس کو ہتھنی
کانوں میں ہے جو بندے
جیسے ٹرک کے پہیے
سنتا ہے جو بھی بندہ
سن کر یہی ہے کہتا
ایسی کہاں ہے ڈولی
بیٹھے گی جس میں ہتھنی