مجھے ایسا محسوس ہونے لگا ہے

Kailash Mahir (b. 1928)

مجھے ایسا محسوس ہونے لگا ہے

کتابیں قلم میز کرسی یہ البم

یہ گڈن کا معصوم فوٹو

ادھر شیلف کی گرد سے جھانکتی میرؔ و غالبؔ کی روحیں

دھنک رنگ ماضی

مری زندگانی کا ایک ایک لمحہ

کوئی مجھ سے چھینے لیے جا رہا ہے

جہاں زندگی شعلۂ بے کراں ہے

ہر اک لمحہ اک لمحۂ جاوداں ہے

قلم جیسے بوڑھا سپاہی تماشائے اہل ہنر دیکھتا ہو