اس کے چاروں اور گلابی پھول کھلے

Ghalib Ahmad (b. 1928)

اس کے چاروں اور گلابی پھول کھلے

وہ چندر کیوں پیلے پھول میں ہر دم کھویا رہتا ہے

پیلے زہر بھرے رنگوں سے باہر نکلے

کبھی تو ان پھولوں سے آنکھیں چار کرے

اپنے آپ سے پار گزر کر

خود سے خود انکار کرے

ان پھولوں سے پیار کرے

اس کے چاروں اور گلابی پھول کھلے