محفل میں سب کو اپنا پرستار کر دیا
Onkar Singh Vivek (b. 1965)محفل میں سب کو اپنا پرستار کر دیا
شیریں زباں سے اس نے چمتکار کر دیا
ہم جیسوں میں کہاں تھی بھلا یہ صلاحیت
صحبت نے شاعروں کی سخن کار کر دیا
خبروں میں سچ کی پہلے سی خوشبو نہیں رہی
سو بند ہم نے آج سے اخبار کر دیا
رکھتے ہیں اب ہر ایک قدم دیکھ بھال کر
اتنا تو ٹھوکروں نے سمجھدار کر دیا
قائم رہے ہماری کتابوں سے دوستی
اس نے غریب فکر کو زردار کر دیا
آتی ہے شرم آج بتاتے ہوئے وویکؔ
لوگوں نے راجنیتی کو بیوپار کر دیا