میرے پاس نہیں ہے کچھ بھی
Hafeez Aatish (b. 1942)میرے پاس نہیں ہے کچھ بھی
سرد ہواؤں سے بچنے کو
ننگے فٹ پاتھوں پر ننگا
اپنے بدن کو اوڑھ کے لیٹا
سوچ رہا ہوں
جانے ان ٹھٹھری راتوں میں
جاگتی آنکھوں کی مایوسی
صبح کا
سورج بھی دیکھے گی
یا مجھ جیسے بیٹوں کی مائیں
دور کہیں
سوتے سوتے اچھل پڑیں گی
اور روئیں گی