دیواروں کی رنگت بدلی

Hafeez Aatish (b. 1942)

دیواروں کی رنگت بدلی

اینٹوں کی درزوں میں

گھاس اگ آئی

آنگن میں

ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں

جو ان محل نما دیواروں پر

لیٹے

جانے کن کن پر سایہ کرتے ہیں

موسم کی تبدیلی پر

خوش ہوتے ہیں

برساتوں میں نہا لیتے ہیں

اب یہ کھنڈروں کی شکلوں میں

بدل گئے ہیں

اب ان کی نیلامی ہوگی

اور کھدیں گی

نئی تعمیروں کی

بنیادیں