بدن مصروفیت سے تھک گیا ہے
Hafeez Aatish (b. 1942)بدن مصروفیت سے تھک گیا ہے
نظر بھی اب بہت دھندلا گئی ہے
چلو اب عمر کی سیڑھی ہٹا لیں
کسی صحرا کی ویرانی پکاریں
بنا کر کوئی اچھا سا بہانہ
گھنے جنگل کی تنہائی میں رکھیں
اور اپنے بوجھ سے آنکھیں بچا کر
وہاں سے تیز قدموں بھاگ آئیں