زرد پتے
Hafeez Aatish (b. 1942)زرد پتے
برہنہ پیڑوں کی ڈالیں
تک رہی ہیں آسماں
خشک دھرتی پر دراڑیں پڑ گئیں
پیاس کی شدت کہ اف
لمبے سائے کی طرح
اونچے پہاڑوں پر کھڑی
منتظر ہے زندگی کی
اور میں اس خشک دھرتی پر
ایڑی رگڑ کر زور سے
پھر کسی چشمے کا خواہش مند ہوں