ایک سفر درد کا
Hafeez Aatish (b. 1942)ایک سفر درد کا
لے کے ساتھ آیا تھا
ڈوبتی کشتیاں
سبز پیڑوں پہ بیٹھی ہوئی زردیاں
ایک سونا سا گھر
جس کے چاروں طرف
گہری تاریکیاں دوڑتیں
دوسری سمت میں
اک محل
لان میں پھولوں پر
بیٹھتی تتلیاں
میں یہ سب دیکھ کر
بڑھ گیا بے طرح ان کی جانب مگر
چھو کے دیکھا تو سب
ریت کا ڈھیر تھا