میرے کمرے کی دیوار پر
Hafeez Aatish (b. 1942)میرے کمرے کی دیوار پر
اک قطار
کتنے عہدوں کی آویزاں ہے
ہر عہد اپنی پیشانی پر
کچھ قصیدے ہے لکھے ہوئے
پڑھتے پڑھتے جنہیں
میں تو اکتا چکا ہوں اور اب
میں نے اپنے عہد کے لیے
صرف نوحے لکھے
صرف نوحے مگر
میں یہ چاہوں گا
تم التمش
یہ سبھی دائرے توڑ کر
صرف اپنے لیے
کوئی لفظوں کا جادو جگانا نہیں
اور دیوار پر
اس عہد کو سجانا نہیں