برق کی تیز روشنی میں سبھی

Hafeez Aatish (b. 1942)

برق کی تیز روشنی میں سبھی

اپنے بے معنی حرفوں کو ڈھونڈیں

کھوٹے سکوں کی طرح کبھی

یہ بھی کام آئیں گے

ورنہ پھر

سالہا سال کے جو ہیں جاگے ہوئے

اونگھتے ہیں سو جائیں گے

اور تم

صرف آواز کو

کیسے تنہا یہاں چھوڑ کر جاؤ گے

دیکھو پچھتاؤ گے