شاید کل پھر یاد نہ آئے

Hafeez Aatish (b. 1942)

شاید کل پھر یاد نہ آئے

آج کے سادہ ورق پہ لکھ دیں

یوں بھی کل باسی ہوتی ہے

بارش کے پانی میں چڑیا

اپنے ننھے پر دھوتی ہے

دیکھنے والوں کی نظروں میں

وہ اک اچھا سا موتی ہے

لیکن جانے کیا کھوتی ہے

رات ڈھلے جب گھر لوٹے تو

دیر تلک وہ روتی ہے