میں بہت دور سے
Hafeez Aatish (b. 1942)میں بہت دور سے
اس کو آتے ہوئے دیکھ کر
سوچتا ہوں کہ یہ
وہ نہیں
بس مرا وہم ہے
اور اس وہم نے
اور اس وہم نے
اس سے ہی ملتی جلتی لکیریں
میری آنکھ کی پتلیوں میں اتاری ہیں کہ
میں کہ اک بوالہوس
آنکھیں پھاڑے ہوئے دیکھتا ہوں اسے
کہ کہیں لوٹ کر وہ نہ آ جائے پھر
اور مجھے
لوگ
اپنے ہی جیسا سمجھنے لگیں