ننھی کپڑے کی معصوم گڑیا

Hafeez Aatish (b. 1942)

ننھی کپڑے کی معصوم گڑیا

کالے ڈورے کی چمکیلی آنکھیں

سوکھے بالوں کی خم دار چوٹی

ڈالے گردن میں کالا دوپٹہ

میری جانب لپکتی ہوئی سی

بانہیں پھیلائے کچھ منتظر سی

روز کی طرح بیٹھی ہوئی ہے

گود میں کب سے وہ الماری کی