ادھر آؤ

Ghayas Mateen (b. 1939)

ادھر آؤ

ذرا اور قریب

ذرا اور

اب میرے ٹکڑے سمیٹ کر

لے جاؤ

اور ان لوگوں میں بانٹ دینا

جو یہ سمجھتے تھے

کہ اتنی بلندی سے گرنے پر

میں

باقی ہی نہیں رہوں گا