چھت پہ دیواروں پہ در پر
Ghayas Mateen (b. 1939)چھت پہ دیواروں پہ در پر
کھڑکیوں میں
میز و کرسی پر
کتابوں اور رسالوں میں
جدھر دیکھو ادھر
ایک تصویر حنا
ایک سایہ ایک عکس
ایک نقش نا تمام
یوں ابھرتا ہے سدا
جیسے ہو میرا خدا
چھت پہ دیواروں پہ در پر
کھڑکیوں میں
میز و کرسی پر
کتابوں اور رسالوں میں
جدھر دیکھو ادھر
ایک تصویر حنا
ایک سایہ ایک عکس
ایک نقش نا تمام
یوں ابھرتا ہے سدا
جیسے ہو میرا خدا