میں زندہ ہوں
Ghayas Mateen (b. 1939)میں زندہ ہوں
کہ اک آتشداں کے اندر
جہاں پر
وقت جیسی سخت جاں شے بھی
پگھل جائے
کہ جس کے سامنے
یہ آسماں
ایک بیضۂ مور
اور زمیں
اک نقطۂ موہوم ہے
دیکھو
کہ مجھ میں
وقت جیسی سخت جاں شے
اور زمین و آسماں حل ہیں
میں زندہ ہوں
کہ آتشداں ہے مجھ میں