روشنیوں سے گھرے

Ghayas Mateen (b. 1939)

روشنیوں سے گھرے

ایک بہت بڑے میدان میں

کسی نے

ایک پرانا کلینڈر لٹکا کر

وہاں موجود

تمام افراد سے

یہ کہا ہے

کہ وہ

اس میں

آج کا دن اور آج کی تاریخ تلاش کریں

لوگ اس کلینڈر کا

ایک اور ورق الٹتے ہوئے

مایوسی کے سمندر میں غرق ہو رہے ہیں

ان کی یہ کوشش

ایسی ہی ہے

کہ جیسے کوئی

کسی بند گھڑیال سے

سہی وقت کی توقع کر رہا ہو

ایسا محسوس ہو رہا ہے

کہ وہاں موجود تمام افراد

اپنے ہی جنازے میں شریک ہیں

اور

اپنے ہی دفن ہونے کے منظر