وہ بدبو دار زہریلا دھواں ہے
Ghayas Mateen (b. 1939)وہ بدبو دار زہریلا دھواں ہے
جس سے بنتی اور بگڑتی ہیں
کئی شکلیں
ادھوری نامکمل
جو ہم سے کہہ رہی ہیں
یہ ہمارے ہاتھ تھے
یہ پاؤں
یہ چہرے
مگر اب ہم دھواں ہیں
ہو سکے تو پھر
اسے تم جسم و جاں دے دو
اگر اتنا نہ ہو پائے
تو تم بھی چیخ بن جاؤ
دھواں بن کر بکھر جاؤ
ہمارے ساتھ مل جاؤ