اجالوں کو میں نے
Ghayas Mateen (b. 1939)اجالوں کو میں نے
یہ کہتے سنا ہے
کہ ہم
تیرگی کے بدن کو
اپنی کرنوں سے سنگسار کر دیں تو بھی
رات کے جتنے بیٹے ہیں سب
کل ہمیں
تاریک ناموں سے بلوائیں گے
اور سنگسار کرنے چلے آئیں گے
نئی دھوپ کی بھیک لینے نکل جائیں گے