وہ لمحہ

Iftikhar Aazmi (1935–1977)

وہ لمحہ

وہ پر شوق و پرسوز لمحہ

جو ہم راہ تیرے گزارا تھا میں نے

وہی زندگی تھا

اور اب یہ جو مدت سے ہے آمد و شد نفس کی

اسی ایک لمحہ کی قیمت ہے شاید