اگر مکڑی دکھائی دے
Ibn-e-Muftiاگر مکڑی دکھائی دے
تو ڈرتی ہے مری بیٹی
بڑا ہی خوف کھاتی ہے
تقاضا مجھ سے کرتی ہے
کہ اس کو مار ڈالوں میں
مگر کچھ سوچ کر یارو
اٹھا لیتا ہوں میں اس کو
اور باہر چھوڑ آتا ہوں
یہی مکڑی تھی کہ جس نے
وہ غار ثور میں جالا
تھا کچھ ایسے بنا ڈالا
کہ دشمن بھی پہنچ کر واں
نہیں ان تک پہنچ پائے
بڑا احساں ہے مکڑی کا
مسلمانان عالم پر
یہی کچھ سوچ کر یارو
اٹھا لیتا ہوں میں اس کو
اور باہر چھوڑ آتا ہوں