خدا کہتا ہے بندوں سے
Ibn-e-Muftiخدا کہتا ہے بندوں سے
مجھے تم سے محبت ہے
تمہاری شہ رگ سے بھی
میں زیادہ پاس رہتا ہوں
تمہیں میں کیسے سمجھاؤں
مجھے تم سے محبت ہے
میں دوں تم کو مثال ایسی
جسے تم سن کے برجستہ
کہو آمنا صدقنا
سنو
ہے کون سی ہستی
جو تم کو جاں سے پیاری ہے
کہ جس کی زیست کا پل پل
تمہیں پہ واری واری ہے
دعا کرتے ہوئے شب شب
سدا جس نے گزاری ہے
یہ سچ ہے وہ تو ماں ہی ہے
بس اتنا جان لو لوگو
کہ اس ماں سے کہیں زیادہ
مجھے تم سے محبت ہے