کسی بھی موڑ پہ رک کر جو پیچھے دیکھا ہے
Faisal Hashmiکسی بھی موڑ پہ رک کر جو پیچھے دیکھا ہے
تو ایک یاد ملی آنسوؤں میں بھیگی ہوئی
تو ایک رات ملی سوگوار سہمی ہوئی
تو ایک خواب ملا در بدر بھٹکتا ہوا
اور ایک جسم ملا جس کے سر کے بالوں میں
گزرتے وقت نے لمحوں کی راکھ ڈالی ہے
وہ جسم میرا نہیں ہے تو پھر وہ کس کا ہے