ذکر ہر ایک آن بھارت کا

Faisal Qadri Gunnauri (b. 1995)

ذکر ہر ایک آن بھارت کا

معترف ہے جہان بھارت کا

زعفرانی سفید اور سبزہ

ہے ترنگا نشان بھارت کا

اپنے بھارت پہ جاں لٹا دے گا

شوق سے ہر جوان بھارت کا

جان دے کر کہا شہیدوں نے

تم کو رکھنا ہے دھیان بھارت کا

خون سے کر گئے شہید وطن

نام شایان شان بھارت کا

ساری دنیا میں اپنی محنت سے

نامور ہے کسان بھارت کا

ہم کو غدار کیوں سمجھتے ہو

ہم نے رکھا ہے مان بھارت کا