میرا پیارا ہندوستان
Faisal Qadri Gunnauri (b. 1995)میرا پیارا ہندوستان
کتنی اونچی اس کی شان
ہندو مسلم سکھ عیسائی
ان سب سے ہے اس کی آن
بھارت واسی کرتے ہیں
اس پر جان و دل قربان
جان لٹا دیں گے اس پر
سب کے دل میں ہے ارمان
مل کر سب یہ نعرہ لگاؤ
میرا بھارت دیس مہان
میرا بھارت دیس مہان