ہار کی جیت کی ریت ہے زندگی
Daur Afridi (1930–1992)ہار کی جیت کی ریت ہے زندگی
زندگی مد و جزر حکایات ہے
گاہ کوئی ضرر گاہ کوئی زیاں
گاہ بہتان ہے گاہ سوغات ہے
زندگی مد و جزر حکایات ہے
زندگی تجھ سے مَیں پیار کرتا رہا
ایک محبوبۂ دو جہاں کی طرح
مہ رخاں کی طرح
جان جاں کی طرح
دیکھ اے زندگی
یاں بہت ہم نظر یاں بہت ہم سفر
تیرے مداح ہیں
چاہے دار و رسن ہو کہ دل داریاں
تیرے نقش قدم مٹ نہ پائیں کبھی