وقت
Ehtisham Akhtar (b. 1944)وقت
کسی کا انتظار نہیں کرتا
تیزی سے گزر جاتا ہے
وقت
چھپکلی کی طرح
دیوار پر چپک کر رہ گیا ہے
یہ دونوں باتیں الگ ہیں
پھر بھی ایک سی لگتی ہیں
میں نے ان دونوں باتوں کو
اپنی دو الگ الگ جیبوں میں رکھ لیا ہے
جب یہ دونوں جیب سے
نکل جائیں گی
تب سوچوں گا
زندگی کیا ہے