گرمی بہت ہے لیکن تم
Ehtisham Akhtar (b. 1944)گرمی بہت ہے لیکن تم
اپنے کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے بند کر لو
اور لحاف اوڑھ کر
سو جاؤ
تمہاری تنگ و تاریک گلی میں
اب کوئی نہیں آئے گا
تمہارے تاریک اور پر عفونت کمرے میں
کوئی نہیں آئے گا
تمہاری خیریت پوچھنے کے لئے
سب مصروف ہیں
اور تم
بیکاری کے بخار سے
پریشان ہو