سہانے دنوں کی سرگوشیاں

Ehtisham Akhtar (b. 1944)

سہانے دنوں کی سرگوشیاں

تنہا شام کی اداسیاں

آج میں نے

راکھ دان میں رکھ دی ہیں

کل صبح

عیش ٹرے سے

میں راکھ جھاڑ دوں گا

ہر روز یوں ہی ہوگا

ہر روز یوں ہی

شام

تنہا گزر جائے گی