تم مجھے چھوڑ کر
Ehtisham Akhtar (b. 1944)تم مجھے چھوڑ کر
مجھ سے رشتے ناطے توڑ کر
کہاں جاؤ گے
میں تمہیں باغوں میں
ہنستا ہوا مل جاؤں گا
درختوں اور دیواروں پر
لکھا ہوا نظر آؤں گا
میں آسمان میں جھلملاؤں گا
ہواؤں میں
رومال کی طرح لہراؤں گا
میں تمہیں ہر جگہ مل جاؤں گا
تم مجھے چھوڑ کر
مجھ سے رشتے ناطے توڑ کر
کہاں جاؤ گے