کل بھی بارش ہوئی تھی
Ehtisham Akhtar (b. 1944)کل بھی بارش ہوئی تھی
آج بھی بارش ہوگی
اور پھر
کھوکھلی عظمتیں
پیدل چلتی سڑکوں پر
کیچڑ اچھالتے ہوئے
ہوا کی طرح گزر جائیں گی
آراستہ دوکانیں
یہ تماشا دیکھیں گی
اور ہنسے گی
کل بھی بارش ہوئی تھی
آج بھی بارش ہوگی
اور پھر
کھوکھلی عظمتیں
پیدل چلتی سڑکوں پر
کیچڑ اچھالتے ہوئے
ہوا کی طرح گزر جائیں گی
آراستہ دوکانیں
یہ تماشا دیکھیں گی
اور ہنسے گی