زندگی اترا رہی ہے آج تیرے نام پر

Charkh Chinioti

زندگی اترا رہی ہے آج تیرے نام پر

ناز ہے پیغمبروں کو بھی ترے پیغام پر

رہبر انسانیت تیری عقیدت کے طفیل

ہم نے غلبہ پا لیا ہے گردش ایام پر

میرے دل کی وسعتیں انگڑائیاں لینے لگیں

جلوہ دیکھا جب ترا ہر موڑ پر ہر گام پر

کیوں نہ ہو پھر عاقبت کی فکر سے وہ بے نیاز

زندگی قربان کر دی جس نے تیرے نام پر

موجزن ہے جس میں اے چرخ اک سرور سرمدی

میری دنیا ہے تصدق اس چھلکتے جام پر