باپو نے ہر انسان کو انساں سمجھا

Charkh Chinioti

باپو نے ہر انسان کو انساں سمجھا

بہبودئ ہر فرد کو ایماں سمجھا

انجیل کو قرآن کو اور گیتا کو

سینے سے لگایا انہیں یکساں سمجھا

تعمیر وطن سے تھی محبت اس کو

سچائی کا اپدیش دیا باپو نے

تخریب پرستی سے تھی نفرت اس کو

پرچار اہنسا کا کیا باپو نے

یہ دیش کا تھا ایکتا وادی لیڈر

قربانی و ایثار کے جذبہ کے طفیل

مرغوب تھی تنظیم جماعت اس کو

چھینا ہوا سوراج لیا باپو نے

نفرت سے بھری آگ بجھا دی اس نے

تحریک نوا کھلی دبا دی اس نے

وحشت زدہ ماحول سیہ میں اے چرخ

اک شمع اخوت کی جلادی اس نے