جل رہے ہیں دئے منڈیروں پر

Charkh Chinioti

جل رہے ہیں دئے منڈیروں پر

ہو رہا ہے کرم اندھیروں پر

تم جو بن کر کرن کرن آؤ

داغ دل بھی ہنسیں سویروں پر

مسکراتی ہوئی چلی آؤ

دل سلگتا ہے داغ جلتے ہیں

چھنچھناتی ہوئی چلی آؤ

آرزوؤں کے باغ جلتے ہیں

ہن کی دیوی ہو تم مرے گھر میں

روز دیوالی غم زدہ گھر میں

ہن لٹاتی ہوئی چلی آؤ

آنسوؤں کے چراغ جلتے ہیں

جس کو کہتے ہیں لوگ دیوالی

اونچے آدرش کی نشانی ہے

باپ دادوں کے پاک جیون کی

ایک عظمت بھری کہانی ہے