میں نے اپنی آپ مدد کی
Balmohan panday (b. 1998)میں نے اپنی آپ مدد کی
میں نے اپنے آنسو پونچھے
میں نے اپنے زخموں پر خود پٹی باندھی
میں نے اپنے ٹوٹے دل کے ہر ٹکڑے کو ٹھیک طرح سے جوڑ لیا ہے
میں نے کچھ فلموں کے سہارے پھر سے ہنسنا سیکھ لیا ہے
میں نے خود کو وقت دیا ہے
میں نے اپنی الماری میں پڑی کتابوں کے اوپر سے دھول ہٹائی
بال کٹائے شیو بنائی
اب میں اکیلا نہیں رہا ہوں
اب میں اپنے ساتھ کھڑا ہوں
یہ سب کچھ احسان نہیں ہے
قرض ہے میرا میرے اوپر
اور کسی سے آس نہیں تھی
یہ سب میں ہی کر سکتا تھا
وقت وگرنہ ان آنکھوں میں نا امیدی بھر سکتا تھا
اک دن میں بھی ٹرین سے کٹ کر مر سکتا تھا